اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کی ازسرِنو بحالی ،قطر سے مزید گیس لینے کی تیاریاں، بڑے فیصلے کرلئے گئے

27  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کی ازسرِنو بحالی کی رپورٹ 15 اپریل تک طلب کرلی۔وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انشورنس سیکٹر میں ریگولیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا تاہم انشورنس سیکٹر کے لیے نیا ریگولیٹر لانے کی تجویز دو ماہ کیلئے مؤخر کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے قطر سے 200 مکعب فٹ یومیہ گیس اضافی لینے کا اصولی فیصلہ کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ ایل این جی

قیمت کیلئے پرائس ریویو کمیٹی قائم کی جائے، ایل این جی کی درآمد 100 فی صد شفاف ہو۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پورٹ پر پڑے سامان کو سرچارج کے بغیر کلیئر کرانے کی منظوری دیدی ہے اور نے سرچارج کی مد میں 50 کروڑ روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کی بحالی کا پلان مکمل نہ ہوسکا جس پر ای سی سی نے پاکستان اسٹیل کی بحالی پلان کے لیے قائم کمیٹی کو 15 اپریل تک مزید مہلت دیتے ہوئے ازسرنو بحالی کی رپورٹ 15 اپریل تک طلب کرلی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…