اسلام آباد (این این آئی)پلوامہ پر بھارتی ڈوزیئر کا جواب پاکستان نے دیدیا ہے اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے پلوامہ واقعہ پر ابتدائی تحقیقات بھارت کے حوالے کر دیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات پلوامہ واقعہ پر بھارت کی طرف سے ملنے والی رپورٹ کے بعد شیئر کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بسآریہ کو وزارتِ خارجہ بلا کر تحقیقاتی رپورٹ حوالے کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رپورٹ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بھارتی ہائی کمشنر
کے حوالے کی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے پلوامہ حملے کے بعد نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے اس سلسلے میں بھارت کی طرف سے ٹھوس شواہد کی فراہمی کی بنیاد پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی پیشکش کے نتیجہ میں 27 فروری کو بھارت کی طرف سے ایک دستاویز پاکستان کو موصول ہوئی تھی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے مزید کاروائی کے لیے بھارت سے مذید معلومات اور شواہد طلب کر لئے ہیں۔