ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا یہ نیب کے ترجمان ہیں؟ن لیگ کاشہبازشریف کی ضمانت کو چیلنج کر نے کا اعلان کر نے والے فواد چوہدری کیخلاف بڑے اقدام کا اعلان

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شہبازشریف کی ضمانت کو چیلنج کر نے کا اعلان کر نے والے کیا فواد چوہدری نیب کے ترجمان ہیں ، چیئرمین نیب کو و ضاحت کر نا ہوگی ،نیب اپنے دہرے احتساب کا معیار ایک کرے ،تسلیم شدہ جعلی اکاؤنٹس میں نااہل شخص جہانگیر ترین کابینہ کو بریفنگ دیتے ہیں ،وزیر اعظم ایک نااہل کرپٹ شخص سے کابینہ کو بریفنگ دلواتے ہیں تو کیا یہ توہین عدالت نہیں؟

حکومتی پالیسی سے غریب عوام کا تیل نکل رہا ہے، وزیراعظم اور حکومت کے ڈھائی درجن ترجمان نوازشریف کی صحت پر سیاست کرتے رہے تھے ،نیب حکومت گٹھ جوڑ کے اپوزیشن کے بیانیہ کو تقویت ملی ہے،حکومت کے پاس نواز اور شہباز کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ن ے کہاکہ پچھلے 5 سال عمران خان نواز اور شہباز کی گردان کرتے رہے ،اب وہ 8 ماہ سے کنٹینر پر نہیں ہیں لیکن پھر بھی نواز اور شہباز ہی انکی زبان پر ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے کسی بھی وقت لندن جانے کا اصرار نہیں کیا،نواز شریف نے کبھی علاج کروانے سے انکار نہیں کیا ،عمران خان اور انکے ترجمان مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح نواز شریف کا علان ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے ڈھائی درجن ترجمان سیاست کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بارے میں کہا جارہا تھا وہ علاج کے لئے لندن جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور انکے ترجمان خود لندن جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور انکے 12 ترجمان کا سیاسی بیانیہ عدالت میں جھوٹ ثابت ہوا۔انہوں نے کہاکہ اپنے اور دوسری سیاسی جماعتوں کے کارکنان کا شکریہ جنھوں نے نواز شریف کی صحت کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی سے غریب عوام کا تیل نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب حکومت گٹھ جوڑ کے اپوزیشن کے بیانیہ کو تقویت ملی ہے،شہباز شریف کا نام نکالنے ای سی ایل سے نکالنے پر فواد چوہدری نے کہا کہ چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ کیا فواد چوہدری نیب کے ترجمان ہیں؟ چئیرمین کو وضاحت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری اپنی نوکری بچانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب وضاحت کریں کہ کیا وہ نیب کے سرکاری ترجمان ہیں؟نیب اپنے دہرے احتساب کا معیار ایک کرے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنماوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے اور حکومتی رہنما گرفتار نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ تسلیم شدہ جعلی اکاؤنٹس میں نااہل شخص جہانگیر ترین کابینہ کو بریفنگ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ایک نااہل کرپٹ شخص سے کابینہ کو بریفنگ دلواتے ہیں تو کیا یہ توہین عدالت نہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ علیمہ خان کی بے نامی جائیداد کے مالک عمران خان خود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر فیصلہ نے نواز شریف کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جب کنٹینر پر تھے اپ نے 2 سو بلین کرپشن کا پیسہ ملک میں واپس لانا تھا۔ انہوں نے کہاکہ علیمہ باجی اور اپنے لوگوں کی کرپشن کا پیسہ واپس لے آئیں وہ بھی کافی ہے۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان آج تک ایک میٹرو نہیں بنا سکے۔انہوں نے کہاکہ خیبر بختون خواہ میٹرو بس پروجیکٹ پنڈی اور لاہور سے دو گنا مہنگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک میں ترقی کی راہ ہموار کی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے ملک میں مہنگائی کا بم گرایا ہے،

عمران خان صاحب آپ کو کارکردگی دیکھانی نہیں آتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت صرف نواز شرف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر اپنی تختی لگا رہے ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر بختون خواہ میں ایک منصوبہ بتائیں جس کو آپ نے مکمل کیا ہو۔انہوں نے کہاکہ گہرے سمندر میں تیل کے ذخائر پر مسلم لیگ (ن )نے اس پر سائن کیے تھے ،چاہے سمندری ذخائر سے تیل نکالنے کا فیصلہ ہو ،یا موٹروے کا افتتاح تمام نواز شریف کے منصوبے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ٹیکس ریونیو میں تاریخی خسارہ ہے اور 2 سو فیصد کمی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے پی کے میں جھوٹے دعوی کرتے رہے ،کے پی کے میں 21 ہزار صحت کیلئے انرولمنٹس جعلی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی چھت تک مرمت نہ کروا سکے۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے عوام ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر کا احتساب کریں گے،بتائیں غریبوں کو کب نوکریاں ملیں گی؟۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…