ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

(ن) لیگ کے ساتھ کچھ زیادہ ترس ہورہا ہے، جو رعایت ملی اس کی نظیر نہیں ملتی،ملک میں جتنے ذہنی دباؤ کے قیدی ہیں ان کیلئے بھی پٹیشن دائر کر دینی چاہیے، بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی کے رہنمابیرسٹر اعتراز احسن نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو ضمانت پر رہائی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ (ن) لیگ کے ساتھ کچھ زیادہ ترس ہورہا ہے،جو رعایت ملی اس کی نظیر نہیں ملتی، ملک میں جتنے ذہنی دباؤ کے قیدی ہیں ان کیلئے بھی پٹیشن دائر کر دینی چاہیے۔

ایک انٹرویومیں اعتراز احسن نے کہا کہ رہائی کسی کی بھی ہوا اس پر تو خوش ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کو رہائی ملی ہے تو ان کو مبارک ہو،میاں صاحب کی سزا معطل کرکے 6ہفتے کی رہائی دی گئی ہے، نواز شریف کی ان کی پارٹی اور خاندان کیلئے باعث خوشی ہے۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا ان پر کوئی آنچ تک نہیں آئی ۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے ساتھ کچھ زیادہ ترس ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سزا معطلی کی کوئی مثال ہوتی تو چیف جسٹس کی نظر سے گزری ہوتی،میں خود جیل گیا ذہنی دباؤ کیا ہوتا ہے یہ کوئی بھی دلیل نہیں ہے، خود جیل کاٹ چکا ہوں ذہنی دباؤ ہم پر بھی ہوتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ میاں صاحب پر ذہنی دباؤ تو بہت ہوگا ان کی رہائی پر مجھے کوئی بھی رنج نہیں ،ا نہیں آؤٹ آف وے جاکر عدالت سے رہائی ملی نواز شریف کو تو عدالت کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ ان کو جو رعایت ملی اس کی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ قانونی نکتہ اپنی جگہ پر نواز شریف ہمیں کوئی رنج نہیں۔ ملک میں جتنے ذہنی دباؤ کے قیدی ہیں ان کیلئے بھی پٹیشن دائر کر دینی چاہیے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی کے رہنمابیرسٹر اعتراز احسن نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو ضمانت پر رہائی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ (ن) لیگ کے ساتھ کچھ زیادہ ترس ہورہا ہے،جو رعایت ملی اس کی نظیر نہیں ملتی، ملک میں جتنے ذہنی دباؤ کے قیدی ہیں ان کیلئے بھی پٹیشن دائر کر دینی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…