جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں کتنے پاکستانیوں کے شاختی کارڈزبلاک ہیں؟نادرا نے تصدیق کردی

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قائم مقام چیئرمین نادرا نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا ہے کہ ملک میں ایک لاکھ 55 ہزار لوگوں کے شناختی کارڈ بلاک ہیں جب کہ ایک لاکھ 23 ہزار بلاک کارڈ زیر التوا ہیں۔ بدھ کو راجا خرم نواز کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں مولانا عبدالاکبر چترالی کی طرف سے نادرا قانون میں ترمیمی بل زیر غور لایا گیا۔

تاہم ڈی جی نادرا نے بل کی مخالفت کردی۔ڈی جی نادرا نے کمیٹی کو بتایا بل کی مخالفت اس لیے کررہے ہیں کہ اس میں شامل شرائط پر ضلعی سطح پر قائم کمیٹیاں پہلے ہی عمل کررہی ہیں، اس حوالے سے پہلے ہی پارلیمانی کمیٹی اصول طے کرچکی ہے، اگر ارکان پارلیمنٹ متفق ہوں تو ترمیم کی جاسکتی ہے۔مولانا عبدالاکبر چترالی نے بل مسترد ہونے پر کمیٹی اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔قائم مقام چیئرمین نادرا ذوالفقار علی نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ سال 17-2016 میں شناختی کارڈز کی قومی سطح پر تصدیق کا عمل شروع کیا گیا، یہ ساری کارروائی ملا منصوراختر کے واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی تھی، ری ویری فکیشن کا عمل شروع کیا گیا، تمام شناختی کارڈ ہولڈرز کو ان کے خاندان کے افراد کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔قائم مقام چیئرمین نادرا نے بتایا کہ ابتدا میں 3 لاکھ 55 ہزار لوگوں کے کارڈ بلاک کیے گئے تھے، اب ملک میں ایک لاکھ 55 ہزار لوگوں کے کارڈ بلاک ہیں، اس وقت تک 38 ہزار 682 افراد کے بلاک کارڈ کلیئر کردیے ہیں جبکہ اب ایک لاکھ 23 ہزار بلاک کارڈ زیر التوا ہیں، التوا کی وجہ اجلاسوں کی تاخیر اور متاثرہ افراد کی عدم حاضری ہے، اس وقت 148 ملین لوگ نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ جن کے بارے میں خفیہ ادارے رپورٹ کرتے ہیں ان کے کارڈ بلاک کیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…