منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عوام کو مالی نقصان اور نان رجسٹرڈ ٹورز آپریٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کیلئے حکومتِ نے حج بکنگ کیلئے نجی حج کمپنیوں کی لسٹ جاری کردی

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٰٖٖفیصل آباد (این این آئی) وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان نے 798 نجی حج کمپنیوں کی لسٹ سرکاری ویب سائیٹ پر جاری کردی ہے، عازمین حج پرائیویٹ حج سکیم کے ذریعے حج درخواست دینے کے لیئے صرف ان کمپنیوں سے رابطہ کریں ۔حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے نامزد حج آرگنائزرز کی لسٹ بروقت جاری کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں نجی شعبے کو بکنگ اور انتظامات کے لیئے مناسب وقت ملے گا وہاں عازمین حج بھی نقصان سے بچ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کو مالی نقصان اور

نان رجسٹرڈ ٹورز آپریٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیئے خصوصی آگاہی مہم چلا رہی ہے ۔ لہٰذا عوام سے درخواست ہے کہ وہ صرف ان کمپنیوں کے ساتھ حج 2019کے تحریری معاہدے کریں جن کی لسٹ سرکاری طور پر جاری کی گئی ہے، حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ عوام کی آسانی کے لیئے ملک کے بڑے شہروں میں موجود حاجی کیمپوں اور ہوپ کے دفاتر میں معلومات اور آگاہی کے لیئے عملہ موجودر رہے گا تاکہ عازمین حج اکانومی پیکج سے لے کر سٹار پیکج اپنے بجٹ اور ضرورت کے مطابق حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہوپ 798حج کمپنیوں کے ساتھ کیئے گئے حج معاہدوں کی ضامن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…