بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

احتساب کا عمل جاری رہے گا ،اس میں نرمی کا نہیں سوچ سکتے، حکومت نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بعد بڑے اقدام کا فیصلہ کرلیا

datetime 26  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا ،

اس میں نرمی کا نہیں سوچ سکتے،بلاول نے 300 ٹکٹ خریدے ، خوشی کی بات ہے انہیں اتنے لوگ بھی مل گئے، بلاول نے پہلی بار پیسے دے کر 11 لاکھ روپے ٹکٹ کے ادا کیے، مراد علی شاہ این ایف سی میں سندھ کا حصہ بڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں، پیسہ سندھ کے نام پر لیا جاتا ہے ،دبئی میں فلیٹ کھلتے ہیں، کرتار پور راہداری نومبر میں کھلے گی، سول ایوی ایشن خواتین پائلٹ کی فیس میں 4 لاکھ تک ادا کرے گی، شہری ہوا بازی نے اندرون ملک فضائی کرایوں میں کمی کی سفارش کی، پائلٹ کے لائسنس کی مدت بڑھاکر 5برس کردی گئی ہے۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے جس کے مطابق نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ،غیرملکی سیاحوں کو این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی کا فیصلہ کیا گیا ۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کرتار پور راہداری نومبر میں کھلے گی، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے ، وزیراعظم نے سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 10رکنی گروبندک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرتار پور راہداری نومبر میں کھلے گی۔انہوں نے کہاکہ نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری دیدی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئی سول ایشین پالیسی کا مقصد ہوابازی سے متعلق صنعتوں کی بحالی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلیوایریا سمیت تمام تجارتی مراکز میں بلند عمارتوں کیلئے این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،برطانیہ،ترکی ،یواے ای،سعودی عرب کو ای ویزہ کی سہولت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 170ممالک کو ای ویزا کی سہولیات فراہم کی جائیں گے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کسی غیر ملکی کو پاکستان میں

کہیں جانے کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ سیاحتی مقامات تک فضائی سروس پر ٹیکس زیرو کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اوپن سکائی پالیسی ختم کی جارہی ہے، بین الاقوامی کمپنیوں کیساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین پائلٹ کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائیگی،سول ایوی ایشن خواتین پائلٹ کی فیس میں 4لاکھ تک ادا کریگی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہری ہوا بازی نے اندرون ملک فضائی کرایوں میں

کمی کی سفارش کی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پائلٹ کے لائسنس کی مدت بڑھاکر 5برس کردی گئی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سیاحتی علاقوں تک رسائی آسان بنانے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے پر غور ہوا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی بیماری نہیں بلکہ دماغی دباؤ ہے،نوازشریف باہر جانا چاہتے ہیں تو عوام کے پیسے واپس کردیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ دیکھیں گے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر صحافیوں نے یادلایا کہ نوازشریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل پر موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ حیران ہوں شریف برادران کو اپنے بنائے گئے اتفاق ہسپتال پر بھی بھروسہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے ٹرین مارچ کیلئے 300ٹکٹیں خریدیں،پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی کو ٹرین کی ٹکٹیں خریدنی پڑی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے میں وزیراعلیٰ سندھ کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کو نیب کیساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اس میں نرمی کا نہیں سوچ سکتے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی اے سی کا مذاق شہبازشریف سے شروع ہوا، ہمیں بعد میں سمجھ آیا کہ پیپلزپارٹی اتنی شدو مد سے شہبازشریف کیلئے کیوں فرمائش کررہی ہے، انہوں نے فریال تالپور اور شرجیل میمن کو پی اے سی میں ڈالنا تھا جس کے لیے انہوں نے شہباز شریف کا کندھا استعمال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…