حیدرآباد(این این آئی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔کرپشن کا نام لے کر سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے غیرجمہوری قوتوں کا مقابلہ کیا ہے ۔ یہ سمجھتے ہیں بے نظیرکابیٹا ڈرجائیگا یا جھک جائیگا۔بلاول بھٹو نے کہا سب سے زیادہ گیس پیداکرنیوالیصوبے کو ہی
گیس نہیں ملتی۔ ہم کسی کو صوبے کے حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔ وفاق آج بھی سندھ کے120رب روپے دباکربیٹھا ہے۔ یہ آپ کا پیسہ ہے آپ کی تعلیم اور صحت پر خرچ کریں گے۔یہ کیسانظام ہے،دہشت گردوں کیلئے این آر او اورسیاسی مخالفین کیلیے انتقام ؟ دہشت گردوں کے فنڈز کیلیے جے آئی ٹی نہیں بنائی جاتی۔ میرے دھوبی کے بل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنادی گئی۔پیپلزپارٹی انہیں عوام کے حقوق چھیننے نہیں دے گی،ہم انہیں سازش کرکے سندھ کا پانی بندکرنے نہیں دیں گے۔2018انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی۔