نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت اگلے ماہ سے کن 2بڑےشہروں میں گھروں کی تعمیر کا آغاز ہونیوالا ہے؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

26  مارچ‬‮  2019

لاہور ( این این آئی)وزیر ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت لاہور اور فیصل آباد میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کا آغاز اگلے ماہ کر دیا جائے گا، پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) صوبے کے دیگر شہروں میںاس سکیم کے تحت جگہ کے حصول کیلئے ضروری کارروائی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے۔

یہ بات انہوں نے پھاٹا بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر جنرل پھاٹا لیاقت علی چٹھہ اور بورڈ کے دیگر ارکان اجلاس میں شریک تھے۔ میاں محمود الرشید نے کہاکہ سیالکوٹ اور چنیوٹ میں بھی نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کا آغاز اگلے ماہ ہوگا۔اس سکیم میں پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے ہائوسنگ سے متعلقہ قوانین میں مناسب ترامیم کی تیاری کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پھاٹا نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت مختلف شہروں میں ہائوسنگ پراجیکٹس کے آغاز کیلئے لیکویڈیشن بورڈ سے اراضی کے حصول کی کوششیں مزید تیز کرے۔ مزید براں فیصل آباد میں 600کنال اراضی کے حصول کیلئے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے معاملات بھی طے کئے جائیں۔ اجلاس کے دوران ڈی جی پھاٹا لیاقت علی چٹھہ نے چشتیاں، رینالہ خورد اور لودھراں میں نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔مزیدبراں منڈی بہائوالدین، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مریدکے ، جہلم ، پتوکی، رحیم یارخان، منچن آباد اور جھنگ میں پھاٹا کے زیرانتظام ہائوسنگ پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…