منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

جعلی دودھ کی سپلائی کا نیا طریقہ بھی بے نقاب ،ٹینکر وں کو کیسے چھپا کر لایا جارہا تھا؟پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ کی سپلائی کا نیا طریقہ بھی بے نقاب کرتے ہوئے جعلی دودھ کے ٹینکر کو لکڑیوں اور چادروں سے ڈھانپ کر لانے کی کوشش بھی ناکام بنا دی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا

کہ 3 ہزار لیٹر جعلی دودھ کا گاڑھا محلول چھپا کر ساہیوال سے لاہور لایا جا رہا تھا،تین ہزار لیٹر گاڑھے محلول سے 12 ہزار لیٹرجعلی دودھ تیار کیا جانا تھا ،ٹینکر کو لوڈر ٹرک کا روپ دے کر جعلی دودھ کا گاڑھا محلول لایا جارہا تھا ۔ضبط کیا گیا محلول تلف، ڈرائیور فرار، گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی دودھ تیار کرنے کے لئے پاڈر، گھی اور کیمیکل سے بنا گاڑھا محلول تیار کیا گیا تھا، تیار جعلی دودھ کی جگہ کم حجم والا گاڑھے محلول لا کر لاہور میں صرف پانی شامل کیا جانا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے بچنے کے لیے جعلی دودھ کا محلول دور دراز علاقوں میں تیار کر کے لایا جا رہا تھا،ویجیلینس ٹیم نے ریکی کر کے سپلائی کرنے والی گاڑیوں کا پتہ لگایا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ہمارے مربوط نظام کے آگے جعل سازوں کے دھوکہ دہی کے نت نئے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہو سکتے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویجیلینس ٹیمیں 24 گھنٹے صحت دشمن عناصر کے پیچھے ہیں، ملاوٹ مافیا پنجاب میں کہیں بھی، کسی بھی روپ میں ہو ڈھونڈ نکالیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…