بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

واپڈا نے کئی عشروں سے تاخیر کے شکار مہمند ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا ،لاگت کتنی آئیگی اور یہ ڈیم کتنے سال میں مکمل ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) گزشتہ ہفتے منائے جانے والے پانی کے عالمی دن کے پس منظر میں پاکستان میں پانی کے وسائل کی ترقی کے لئے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے واپڈا نے کئی عشروں سے تاخیر کے شکار مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے سول اور الیکٹرومکنیکل ورکس کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا ۔ کنٹریکٹ دو تعمیراتی کمپنیوں پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کیا گیا ہے۔

چائنا گزوبہ گروپ آف کمپنیز جوائنٹ ونچر کی مرکزی فرم ہے جبکہ پاکستانی فرم ڈیسکون شراکت دار ہے ۔ ایوارڈ کئے گئے حتمی کنٹریکٹ کی مالیت 183 ارب 52کروڑ 30لاکھ روپے ہے ، جس کے نتیجے میں پی سی ون کے مقابلے میں 18ارب روپے کی بچت ہوئی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ واپڈاطویل عرصہ سے تاخیر کے شکار مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں حائل تمام قانونی ، مالی اور تکنیکی دشواریوں کو دور کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔مہمند ڈیم کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کی تقریب واپڈا ہاس میں منعقد ہوئی ۔ واپڈا اور جوائنٹ ونچر کے مجاز حکام نے معاہدے پر دستخط کئے۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ (ر) جنرل مزمل حسین ، واپڈا ممبر ، سینئر آفیسرز ، پراجیکٹ انتظامیہ اور جوائنٹ ونچر کے اعلی حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر ، فوڈ اور انرجی سکیورٹی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کی کوشش ہوگی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ملک میں پانی اور بجلی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مہمند ڈیم سے ہماری اقتصادی صورتِ حال مستحکم ہو گی ، پراجیکٹ ایریا میں معاشی اور معاشرتی ترقی آئے گی ۔

لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور غربت میں کمی واقع ہوگی۔مہمند ڈیم ایک تاریخی اور منفرد منصوبہ ہے ،جو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کے دورافتادہ علاقے میں دریائے سوات پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔ پراجیکٹ پانچ سال اور آٹھ ماہ میں مکمل ہوگا ۔ تکمیل پر مہمند ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت مجموعی طور پر 1.2ملین ایکڑ فٹ ہوگی، 800 میگاواٹ سستی پن بجلی پیدا ہوگی اورساتھ ہی پشاور ، چارسدہ اور نوشہرہ کے علاقوں میں سیلاب کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔ مہمند ڈیم میں ذخیرہ کئے گئے پانی سے ایک لاکھ 60 ہزار موجودہ اراضی کے علاوہ تقریباً 16 ہزار 7 سو ایکڑ نئی اراضی بھی سیراب ہوگی جبکہ پشاور کو روزانہ 300 ملین گیلن پانی بھی پینے کے لئے فراہم کیا جائے گا ۔منصوبے سے ہر سال تقریباً 51ارب 60 کروڑروپے کے مساوی فوائد حاصل ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…