عوام کو بدترین جھٹکا، آئی ایم ایف سے معاہدے کو حتمی شکل ، وزیرخزانہ اسد عمر نے ملک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا

25  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوا تاہم آئی ایم ایف نے اپنے موقف پر نظرثانی کی ہے جس سے آئیایم ایف اور پاکستان کے درمیان ‘خلا’ کم ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن چیف تعارفی دورے پر آج (26 مارچ) پاکستان پہنچ رہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنا پڑے گا لیکن اس مد میں دی جانے والی سبسڈی یک دم ختم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کنٹرول نہیں کریں گے کیونکہ ایکسچینج ریٹ اقتصادی اعشاریے طے کریں گے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے پروگرام پر جلد معاہدہ ہوجائے گا۔یاد رہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر نے 16 مارچ کو عندیہ دیا تھا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج حتمی مراحل میں ہے اور حکومت معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل نومنتخب آئی ایم ایف مشن چیف سے مزید مذاکرات کرے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ ‘پاکستان بیل آؤٹ پیکیج کے لیے آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے، پاکستان اور ا?ئی ایم ایف کے درماین ممکنہ بیل ا?و?ٹ پیکیج کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات میں کمی ا?ئی ہے’۔وزیرخزانہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ معاہدے کو اسی وقت حتمی شکل دی جائے گی جب ائی ایم ایف مشن چیف سے تفصیلی مذاکرات ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…