اسلام آباد (این این آئی) نیب نے نواز شریف کی ضمانت کے خلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ۔ پیر کو نیب نے نواز شریف کی ضمانت درخواست کی مخالفت کردی اور اس سلسلے میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے ۔ جواب میں کہاگیاکہ ضمانت کی درخواست میں جان لیوا بیماری کا کوئی مواد نہیں۔نیب جواب میں کہاگیاکہ نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے ۔نیب نے کہاکہ نواز شریف کو ایسا عارضہ نہیں جس سے جان کو خطرہ ہو۔ نیب نے کہاکہ کسی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی سرجری کی
سفارش نہیں کی۔ نیب جواب میں کہاگیاکہ نواز شریف کا ضمانت کا مقدمہ ہارڈ شپ کیس میں نہیں آتا ۔نیب نے کہا کہ نواز شریف کے ڈاکٹر لارنس کی رپورٹ غیر مصدقہ اور خود ساختہ لگتی ہے۔ نیب نے کہاکہ نواز شریف زندگی کو لاحق خطرہ کیس بنا کر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ۔نیب نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دی جا رہی ہے ۔نیب نے کہاکہ ضمانت ملی تو نواز شریف عدالتی حدود سے باہر چلے جائیں گے ۔ نیب نے کہاکہ ہائیکورٹ نے تمام پہلووں کا جائزہ لیکر ضمانت کی درخواست مسترد کی ۔