بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پیشکش مسترد،عمران خان جلد آپ دوبارہ کنٹینر پر ہونگے‘مسلم لیگ ن کی بڑی پیش گوئی،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 25  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بولنے کے اپنے پچھلے سارے ریکارڈ توڈ دیئے ، عوام جلد مسترد کریں گے اور جلد آپ دوبارہ کنٹینر پر ہوں گے ، قوم کو بتائیں کہ پچھلے پانچ سال آپ کنٹینر پر تھے اور نوازشریف اور شہباز شریف آپ کے حصے کی دہشتگردی ، بجلی اور موٹر وے بنا رہے تھے جن کے آپ آج فیتے کاٹ رہیں۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب پچھلے پانچ سال آپ نواز شریف اور شہباز شریف کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، اب بھی صرف انکا خوف آپ پر طاری ہے۔ عمران صاحب اپوزیشن آپ کی نالائقی اور عوام دشمن ذہنیت کے خلاف جیسے اکٹھی ہو رہی ہے، آپ جھوٹ بولنے کے اپنے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ رہے ہیں،عمران صاحب آپ پہلے وزیراعظم ہیں جو اپنی نااہلی کی وجہ سے اپوزیشن کو کنٹینر دینا چاہتے ہیں لیکن ہم آپ کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے ۔ قوم آپ کو آپکی نالائقی ، نا اہلی اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے مسترد کرے گی انشااالہ اور آپ خود جلد کنٹینر پر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیان سے عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے،عمران خان صاحب اپوزیشن نہیں آپ کو عوام دشمن پالیسیوں اور نالائقی کی وجہ سے پوری عوام رو رہی ہے ۔عمران صاحب اب آپ کا جھوٹ نہیں چلے گا اب آپ کنٹینر پر نہیں ہیں ۔عمران صاحب اب آپ این آر او این آر کی جھوٹی رٹ لگا کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ،قوم کو بتائیں آپ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او دے چکے ہیں ۔عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی کیوں نہیں شروع کرواتے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ پچھلے پانچ سال آپ کنٹینر پر تھے اور نوازشریف اور شہباز شریف آپ کے حصے کی دہشتگردی ، بجلی اور موٹر وے بنا رہے ہیں جن کے آپ فیتے کاٹ رہیں ،

عمران خان صاحب نوازشریف اور شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے بنائے ہوئے کسی ایک پراجیکٹ اور منصوبے کا نام بتائیں ،عمران صاحب آپ کو نوازشریف اور شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے آپ تو ان جیسی ایک میٹرو نہیں بنا سکے ۔قوم کو بتائیں کہ آپ نے ساڑھے تین سو ڈیمز بنانے تھے، خیبر پختونخواہ کی بجلی بھی نوازشریف اور شہباز شریف نے پوری کی ،قوم کو بتائیں کہ خیبرپختونخواہ کی میٹرو آپ کی نالائقی کی وجہ سے ایک کھرب سے زیادہ پہنچ چکی ہے ،

قوم کو بتائیں کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ،قوم کو بتائیں کہ جب میں پہاڑوں پر سرکاری ہیلی کاپٹر میں سیر کررہا تھا تو شہبازشریف خیبرپختونخوا کے عوام کو ڈینگی سے بچارہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈالوجی ، لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ ، پی کی ایل آئی ، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور برن سنٹرز ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرجیکل ٹاور میو ہسپتال ، ملتان کڈنی ٹرانسپلانٹ ، وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جیسے کئی ہسپتال نواز شریف اور شہباز شریف نے بنائیں ہیں۔

لیکن آپ پانچ سالوں میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی ٹپکتی چھت بھی مرمت نہیں کراسکے ،قوم کو بتائیں کہ خیبرپختونخوا کے سکولوں میں اکتالیس ہزار میں سے 21 ہزار انرولمنٹ کا جھوٹ بولا تھا اور جعلی اندراج کا حکم آپ نے دیا تھا ،قوم کو بتائیں کہ چھ ماہ میں ہم نے 3000 ارب قرض لے کر ریکارڈ قائم کردیا ہے،قوم کو بتائیں کہ جی ڈی پی 5.8 فیصد سے کم ہوکر 3 فیصد کے قریب آگیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ گزشتہ چار سال میں سب سے بڑا افراط زر8.5 فیصد پی ٹی آئی کی نالائقی کا ثبوت ہے،یکس وصولیوں میں ریکارڈ 485.9 ارب روپے خسارے کا قوم کو جواب دیں ،قوم کو بتائیں کہ آپ نے پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین قرض لیا ہے،قوم کوبتائیں کہ گردشی قرض ہر روز ایک ارب 7کروڑ70 روپے بڑھ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…