لاہور (یواین پی) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر ٹیوشن پڑھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اساتذہ سکول ٹائم کے بعد
ٹیوشن پڑھانے پر توجہ دینے کی بجائے سکولوں میں تعلیم و تدریس کے دوران بچوں کی پڑھائی پر توجہ دیں اور اگر کوئی استاد اس فیصلے کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔