پیپلزپارٹی کے ٹرین مارچ کی کل صبح کراچی سے روانگی،بلاول بھٹو کس بوگی میں سفر کرینگے؟جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

25  مارچ‬‮  2019

کراچی(اے این این)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منگل کو خصوصی ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے، وہ راستے میں 25 مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔بلاول کے لیے خصوصی ٹرین کا سیلون کراچی پہنچ گیا ،اس خصوصی ٹرین کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی خصوصی کیے جائیں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے لیے کراچی سے لاڑکانہ تک خصوصی ٹرین چلانے کی درخواست دی گئی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔بلاول بھٹو منگل کی صبح کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوں گے، خصوصی ٹرین 10 ڈبوں پر مشتمل ہو گی جس میں ایک خصوصی سیلون، ایک ایئرکنڈیشن سلیپر اور اکانومی کلاس کی 8 بوگیاں شامل ہیں۔بلاول بھٹو کے لیے ریلوے سیلون کراچی پہنچ گیا ، اس میں بلاول بھٹو زرداری اور ان کا اسٹاف سفر کرے گا، اس سلسلے میں ریلوے پولیس سمیت سندھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وی وی آئی پیز کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 50سے زائد افسران و اہلکار بلاول کے ساتھ سفر کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں، کارکنوں اور میڈیا کی ٹیم بھی خصوصی ٹرین میں سفر کرے گی۔بلاول ہائوس کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی سے لاڑکانہ کے سفر کے دوران 25 مقامات پر عوام سے خطاب کریں گے۔وہ 26 مارچ کی رات نوابشاہ میں قیام کریں گے، وہاں سے 27 مارچ کی صبح خصوصی ٹرین براستہ سکھر رات کو لاڑکانہ پہنچے گی، جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…