بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کینیڈا میں پاکستانی شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلااور دستخط والی گیند ہزاروں ڈالرز میں خرید لی

datetime 24  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈمانٹن (این این آئی) کینیڈا میں پاکستانی شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا17ہزار ڈالر اور دستخط والی گیند 10ہزار ڈالر میں خریدلی ، وزیر اعظم ڈیم فنڈ کیلئے مزید دو لاکھ 60ہزار ڈالر کے عطییات جمع ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ایڈمانٹن میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم ڈیم فنڈ میں ایک دن میں 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر عطیہ جمع کئے گئے۔ اس موقع پر پاکستانی شہری احمد سعید نے وزیراعظم عمران خان کا

دستخط شدہ بلا 17 ہزار ڈاٹر جبکہ ڈاکٹر خورشید خان اور ڈاکٹر زعیم صدیقی نے مشترکہ طور پر عمران خان کے دستخط والی گیند 10 ہزار ڈالر میں خرید لی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن کے چیئرمین فیصل جاوید اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے تقریب میں شرکاء سے خطاب بھی کیا۔فیصل جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور امید ظاہر کی کہ دونوں ڈیم پانچ سے نو سال کے عرصہ میں مکمل ہو جائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…