پشاور، بی آرٹی بس سروس شروع ہونے سے پہلے ہی بڑے تنازعے کا شکار ہوگئی، اعتراض کرنے والے علاقہ مکینوں کابس اسٹیشن پرحملہ، حیرت انگیز صورتحال،سیکورٹی گارڈز دیکھتے رہ گئے

24  مارچ‬‮  2019

پشاور (این این آئی) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بی آرٹی بس اسٹیشن کے نام پر اعتراض کرنے والے علاقہ مکیں وں نے چمکنی بس اسٹیشن پردھاوابول دیا، مکینوں نے بی آر ٹی اسٹیشن کے نام سے متعلق تمام بورڈز اور اسٹکرز ہٹادئیے، موقع پر موجود سیکورٹی گارڈز دیکھتے رہ گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے کہا کہ ہم نے بارہا انتظامیہ سے کہا کہ اس اسٹیشن کا نام

سردار گڑھی رکھا جائے تاہم ہمارے علاقے کو نظر انداز کردیا گیا اور ہماریک ایک نہ سنی گئی۔ مشتعل افراد نے سیکورٹی گارڈز کی موجودگی میں نوتعمیرشدہ اسٹیشن کے نام کے بورڈز پھاڑدئیے۔پولیس کے مطابق پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کی جانب سے ان افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی گئی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے حملہ آور افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…