مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں غیرملکی قرضوں کی ترسیل میں تقریباً دو تہائی کمی کا انکشاف ،صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی

24  مارچ‬‮  2019

لاہور( این این آئی)مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں غیرملکی قرضوں کی ترسیل میں تقریباً دو تہائی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرملکی قرضوں میں یہ کمی 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔اس کمی سے تاثر ملتا ہے کہ حکومت مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ناکام رہی ہے۔اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بیل آٹ پیکج میں تاخیر کی وجہ سے کئی پالیسی لونز رکے ہوئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے حکومت نے

یورو بونڈز کے اجرا ء کو بھی روک رکھا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری کے درمیان جاری ہونے والے 2.75 ارب ڈالر کے قرضوں میں سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات سے ملنے والے ہنگامی 7ارب ڈالر کے قرضے شامل نہیں ہیں۔وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ سعودی عرب سے تیل کی مد میں 3 ارب ڈالر کی ریلیف اپریل سے آپریشنل ہوجائے گی جبکہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کا بقیہ قرضہ آئندہ ہفتے مل جائے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…