بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز، کاؤنٹ ڈاؤن شروع،بلاول بھٹو زرداری نے ’’مارچ ‘‘کا اعلان کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا جائے گا۔ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفی نواز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں لانڈھی اور ملیر اسٹیشن پر خطاب کا امکان ہے جبکہ بلاول بھٹو ٹھٹھہ، جامشورو اور حیدرآباد اسٹیشنز پر بھی رکیں گے اور

جیالوں سے اسٹیشن پر ملاقات کریں گے۔چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ کی رات کو نواب شاہ میں قیام کریں گے اور 27 مارچ کی صبح براستہ سکھراسٹیشن لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ لاڑکانہ میں 4 اپریل کو ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی میں شرکت کریں گے۔مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بذریعہ ٹرین لاڑکانہ روانہ ہوں گے کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اب تک کراچی سے سکھر اور لاڑکانہ کا فلائٹ آپریشن معطل ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ٹرین مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے تحت کراچی سے گڑھی خدابخش بذریعہ ٹرین کاروانِ بھٹوکی تیاریوں کوحتمی شکل دے دی گئی۔پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت کراچی سے روانہ ہونے والے کاروانِ بھٹو کا سندھ کے کارکنان اور عوام والہانہ استقبال کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیات میں کارروان بھٹو کی کراچی سے لاڑکانہ روانگی کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے فریال تالپورکی زیرصدارت پیپلزپارٹی کے رہنماں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدروزیربلدیات سندھ سعید غنی، وقار مہدی، راشد ربانی، جاوید ناگوری، قادر پٹیل، مرتضی بلوچ، شاھدہ رحمانی،

جاوید شیخ، خلیل ہوت، لیاقت آسکانی، قاضی بشیر اور دیگر رہنماں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپورنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی سیاست کی مضبوط علامت ہے وفاقی حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں کارکنان نے اسلام آباد پہنچ کر اپنے چیئرمین سے یکجہتی کا اظہار کیا اب 26 مارچ کو کارکنان و عوام بڑی تعداد میں کینٹ اسٹیشن پہنچ کر پارٹی چیئرمین کے قافلے کو کراچی سے لاڑکانہ کے لیے روانہ کریں گے جبکہ سندھ بھرمیں مختلف ریلوے اسٹیشنزپران کا والہانہ استقبال ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…