مسلم لیگ (ن) کے صبر کا پیمانہ لبریز،گرفتار لیگی کارکنوں کی رہائی کیلئے 24گھنٹوں کی ڈیڈ لائن ،اس کے بعد کیا ہوگا؟دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

24  مارچ‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے گرفتاری لیگی کارکنوں کی رہائی کیلئے 24گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے دھرنے کے دوران آخری حد تک برداشت کیا ، عمران خان چند سو کارکنوں کا پر امن اجتماع برداشت نہیں کرتے ۔انہوں نے اپنے بیان میں لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں

مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز (ن)لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ،چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا،میں لاہور پولیس کے اس آمرانہ فعل کی مذمت کرتا ہوں،میں توقع رکھتا ہوں لاہور پولیس ہماری بھی ہے،لاہور پولیس سلیکٹڈ اور آمرانہ حکمرانوں کے دبا میں آکر کوئی ایسا اقدام مت کریں جس سے آپ کی عزت میں کمی واقع ہو۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کہنے کو جمہوری دور ہے لیکن آمریت مسلط کی گئی ہے،عمران نیازی یاد کریں کہ کتنے عرصے تک اسلام آباد بند کر کے بیٹھے رہے تھے۔نوازشریف کا ظرف دیکھیں کہ دھرنے پر آپ کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی آپ کو آخری حد تک برداشت کیا،عمران خان چند سو کارکنوں کا پرامن اجتماع بھی برداشت نہیں کرتے ،اپنے اندر برداشت کی عادت ڈالے۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر آفر کرنے والے نیازی صاحب کل آپ کہاں تھے۔ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا ،میں اور میری پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے اورچوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ کارکنوں کو رہا کریں۔واضح رہے کہ ہفتہ کے روز کوٹ لکھپت جیل کے باہر لیگی کارکنوں کے مسافر ٹرین روک کر احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے دو سو سے زائد لیگی کارکنوں کے خلاف درج کیا تھا اور متعدد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…