جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کرنے سے انکار کیوں کیا؟وزیراعلی خیبر پختونخوامحمود خان نے اصل وجہ بتادی

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے پراہم اور خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہے، تاہم ابھی بھی کچھ کام باقی ہے ،مثال کے طور پر بس سٹیشنزوغیرہ پر کام جاری ہے ۔ اس لئے انہوں نے نامکمل منصوبے کا افتتاح نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہی مشورہ ان کو وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز ملاقات میں بھی دیا ہے کہ عوامی فلاح اور بہبود کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیئے۔

آج یہاں سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تختی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ اس لئے ہم اس منصوبے کا افتتاح تب ہی کریں گے جب یہ عوام کے استعمال کے لئے دستیاب ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پشاور کے شہریوں کی تکالیف سے آگاہ ہیں اور ان کے درد کو محسوس کرتے ہیں ۔ اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے جان فشانی سے کام کررہے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھنے کی ہے کہ یہ منصوبہ پشاور شہر کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ کسی بھی حکومت کی طرف سے پشاور شہر کے لئے کی گئی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ یہ منصوبہ امیروں کے لئے نہیں بلکہ محنت کش لوگوں کے لئے ہے۔ یہ منصوبہ ایک منفرد ڈیزائن کے تحت بنایا جا رہا ہے جو نہ صرف کوریڈوربلکہ بہت سے آف کوریڈورروٹس پر بھی مشتمل ہے ۔ جب یہ منصوبہ مکمل ہو جائیگا تو یہ پشاور کی شکل تبدیل کرکے اسے ایک جدید شہر میں بدلنے کے لئے بہت مددگار ثابت ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اپنی انتظامیہ کو ہدایت کر چکے ہیں کہ جتنا جلدی ممکن ہو سکے تیز رفتاری کے ساتھ مخلوط ٹریفک لینز پر کام مکمل کیا جائے اور شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر کی جائے ۔نکاسی آب کے حوالے سے مسائل معلوم کئے جائیں اور انکا حل نکالا جائے ۔کوریڈور پر تمام کام مکمل کیا جائے اور جتنا جلدی ممکن ہوسکے عوام کے لئے کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس منصوبے کے کام میں شامل تمام لوگوں کو حتمی اور آخری وارننگ د ے رہے ہیں ۔

آپ نے مشترکہ جدوجہد کرنی ہے۔ آپ کو برطرف نہ کرنے کی صرف ایک وجہ ہے اور وہ یہ کہ آپ نے اپنے وعدے کیمطابق منصوبے کو مکمل کرنا ہے ۔ مہربانی کرکے اس شہر کے لوگوں کے صبر کو نہ آزمائیں۔محمود خان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ ایک منفرد منصوبہ ہے ۔ ہم اس کو ایک کامیاب منصوبہ بنائیں گے ۔ یہ منصوبہ اس شہر کے غریب لوگوں کو سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرے گا۔ یہ شہر کے انفراسٹرکچرکو ترقی دینے میں مدد کرے گا۔ یہ منصوبہ شہر کو معاشی طور پر اٹھائے گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد آپ ایک بہتر اور بہت خوبصورت پشاور دیکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…