جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پشاور بس ٹرانزٹ منصوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے وبال جان بن گیا،آزمائشی بسیں چلانے کے بعد ایسا کام ہوگیاکہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) پشاور بس ٹرانزٹ منصوبہ پھر تاخیر کا شکار، وزیراعلیٰ کو 23 مارچ کو افتتاح سے روکدیا گیا۔نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور بس ٹرانزٹ منصوبہ گزشتہ کئی سالوں سے تاخیر کا شکار ہے

ابتدائی طور پر 3 بسیں آزمائش کے لئے چلائی گئیں اور وزیراعلیٰ خیبرپختو نخواہ نے 23 مارچ کو منصوبے کا افتتاح کرنا تھا تا ہم کام مکمل نہ ہونے اور دیگر وجوہات پر وزیراعلیٰ کو افتتاح سے روک دیا گیا ہے بس ٹرانزٹ منصوبے کے افتتاح کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پشاورکے سب سے بڑے منصوبے بی آر ٹی کے افتتاح میں ایک بارپھر تاخیر ،وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی پر تین بسیں چلا کرٹسٹ ڈرائیوکرلیا ،باقاعدہ افتتاح کام مکمل ہونے کے بعد کیاجائیگا۔صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے بڑے منصوبے بس رپڈ ٹرانزت کا ٹسٹ ڈرائیوکرلیا،تین بسیں حیات آباد سے چمکنی سٹیشن چلائی گئی،صوبائی وزیر اطلاعات کہتے ہے انسٹالیشن مکمل ہونے پر باقاعدہ افتتاح ہوگا۔بی آر ٹی پرآزمائشی تین بسیں حیات اباد سے چمکنی سٹیشن تک چلائی گئی،وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سمیت دیگر اعلاء حکام نے بس میں سفر کیا اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو ہم نے سافٹ اوپنگ کا وعدہ کیا تھا۔ منصوبے کا سول ورک مکمل ہوگیا ہے منصوبہ میں خامیاں دور کرنے کے لیے ٹیسٹ ڈرایؤ کررہے ہیں،اکیس بسیں ہمارے پاس ہیں باقی مرحلہ وار آرہی ہے، انسٹالیشن مکمل ہونے پر باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…