اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور سے نارووال جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس کو 30 سے زائد نوجوانوں نے یرغمال بنا لیا ، ریلوے پولیس فرار،مسافروں کی چیخ و پکار

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارنگ منڈی ( آن لائن ) رات گئے لاہور سے نارووال جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس کو تقریباً30 سے زائد نوجوانوں نے نارنگ منڈی ریلوے سٹیشن پر یرغمال بنا لیا اور ایک گھنٹہ تک ڈرائیور اورگارڈ کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ٹرین کو روکے رکھا ویکیوم پائپ توڑدیئے اورٹرین کوناکارہ بنادیا ریلوے پولیس اپنی جانوں کو بچانے کے لئے غائب ہو گئی

مسافروں کی چیخ و پکار پر کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی ایک گھنٹہ بعد نارنگ منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا جبکہ دوخواتین دہشت سے بیہوش ہوگئیں بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹرین میں دو نوجوانوں کے مابین معمولی بات پر تصادم نے شدت اختیار کر لی چلتی ٹرین میں ہاتھا پائی اور گالی گلوچ کرتے رہے جس کے باعث خواتین بچوں اور بوڑھوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی نوجوان عورتوں اور بچوں پر گرتے رہے بعد ازاں ایک نوجوان نے فون پراپنے ساتھیوں کوصورتحال سے آگاہ کیاجب ٹرین نارنگ منڈی رکی تواس کے دو درجن سے زائد ساتھی نارنگ منڈی ریلوے سٹیشن پہنچ گئے اورمذکورہ نوجوان کو تلاش کرکے اس قدروحشیانہ تشددکانشانہ بنایاکہ وہ خون میں لت پت بیہوش ہوکرپلیٹ فارم پرگرپڑا جب ڈرائیور نے ٹرین چلانے کی کوشش کی تو مسلح نوجوانوں نے ٹرین کے ویکیوم پائپ اتاردیئے ڈرائیور اور گارڈ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں جبکہ ڈنڈ ہ بردارگروپ کے وحشیانہ تشدد سے بدو ملہی کا فیصل محمود شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیوں 1122نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…