منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عافیہ صدیقی کے حوالے سے خوشخبری ،علی محمد خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(آن لائن) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ قوم جلد عافیہ صدیقی کے حوالے سے خوشخبری سنے گی،عوام کا اس وقت اعتماد صرف عمران خان پر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں وزیراعظم شکایت ونگ کو موصول شدہ شکایات و درخواستوں پر کمشنر آفس میں کھلی کچہری ہوئی جس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھی شرکت کی۔ کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جب کلثوم نواز بیمار تھی تو وزیر اعظم اور میں نے ان کیلئے دعائیں کیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے نیب کے

کیسز سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں اور حکومت نوازشریف کے علاج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔سابق صدر آصف زرداری سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ یہ اللہ کو پتہ ہے کہ آصف زرداری جیل جائیں گے یا کہیں اور؟ ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کے حوالے سے قوم جلد خوشخبری سنے گی اور عوام کا اس وقت اعتماد صرف عمران خان پر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے افواہیں سرگرم تھیں جس پر ترجمان دفترخارجہ نے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…