اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان وسابق وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک بیمار والد سے اس کی بیٹی کو ملنے سے روکنا بلیک میلنگ اور مجرمانہ ذہنیت کی انتہا ہے،انسانی اقدار، قانونی تقاضوں کے منافی یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت رویہ ہے،وزیراعظم اپنے عمل سے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ فسطائی ذہنیت کے مالک ہیں۔پیرکو اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان وسابق وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ایک بیمار والد سے اس کی بیٹی کو ملنے سے روکنا بلیک میلنگ اور مجرمانہ ذہنیت
کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی باپ اور بیٹی کے رشتے کی اہمیت کیا جانیں ؟ ،عمران خان کا مریم نواز کو نواز شریف سے نہ ملنے دینے کا حکم ان کی ذہنی و اخلاقی پستی کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اقدار، قانونی تقاضوں کے منافی یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے عمل سے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ فسطائی ذہنیت کے مالک ہیں،اس شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں جس کے بنائے منصوبوں کے فیتے وہ بے شرمی سے کاٹتے ہیں۔