اسلام آباد (آن لائن)23 مارچ یومِ پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے موٹر وے بعض مقامات سے بند کر دی گئی۔ پیر کوڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موٹروے سے سفر کرنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ 23 مارچ یومِ پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے موٹر وے بعض مقامات سے بند ر ہی۔
پشاور تا اسلام آباد موٹر وے ایم 1 برہان سے صوابی تک صبح 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند ر ہی۔اسلام آباد تا لاہور موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ، کوٹ عبدالملک اور فیض پور انٹر چینج سے بھی بند ر ہی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پاکستان ڈے کے موقع پر حفاطتی اقدامات کے پیش منگل اور 21 مارچ کو صبح 12 سے دوپہر 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد راولپنڈی میں ممنوع ہو گا، شہریوں سے گزارش ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ترجمان نے کہا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں، موبائل فون ایپلیکیشن این ایچ ایم پی ہمسفر میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔پاکستان ڈے سے قبل اسلام آباد میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پریڈ گرانڈ سے ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ پیر کوڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موٹروے سے سفر کرنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ 23 مارچ یومِ پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے موٹر وے بعض مقامات سے بند ر ہی۔پشاور تا اسلام آباد موٹر وے ایم 1 برہان سے صوابی تک صبح 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند ر ہی۔اسلام آباد تا لاہور موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ، کوٹ عبدالملک اور فیض پور انٹر چینج سے بھی بند ر ہی۔