لاہور( این این آئی) فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو نے غیر رجسٹرڈ کارروباری افراد کو میٹر نمبرز کی مدد سے پکڑنے کی منصوبہ بندی کرلی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ماہانہ لاکھوں روپے کی بجلی استعمال کرنے والے غیر رجسٹرڈ افراد کی فہرستیں مرتب کرنے کا عمل
شروع کردیا ہے ۔ایف بی آر نے تاحال 1700 سے زائد غیر رجسٹرڈ کارروباری افراد کے میٹر نمبرز کی مدد سے تفصیلات جمع کر لیں ۔ایف بی آر غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے بجلی کے بلز کی بنیاد پر نوٹسز جاری کرے گا۔