اپنے والد سے ملاقات کیلئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں ،یاد دلانا چاہتی ہوں مکافات عمل کی قوت ۔۔۔! مریم نواز نے انتباہ کردیا

18  مارچ‬‮  2019

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں ، ان کی صحت ٹھیک نہیں اورگزشتہ پانچ روز سے والد سے کسی طرح سے بھی رابطہ نہیں ہوا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حتیٰ کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو بھی پانچ روز سے ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

میں عاجزی سے یاد دلانا چاہتی ہوں کہ مکافات عمل کی قوت ہمیشہ بیدار رہتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اور کوئی طریقہ بھی نہیں کہ میں ان کی خیریت معلوم کر سکوں یا طبیعت کا پوچھ سکوں۔میں بہت پریشان ہوں، کیونکہ والد نے مجھے کہاتھاکہ اگر خدانخواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے۔اور ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ مریم نواز نے اپیل کی کہ آپ سب نوازشریف کواپنی دعاؤں میں یاد رکھنا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…