نیب نے فواد حسن فواد کیخلاف دوسرا کرپشن ریفرنس بھی احتساب عدالت میں دائر کر دیا

18  مارچ‬‮  2019

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے فواد حسن فواد کیخلاف دوسرا کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کر دیا ،ملزم کیخلاف دوسرا ریفرنس مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں داخل کیا گیا۔ ریفرنس میں ملزم کیخلاف 1 ارب 9 کروڑ مالیت کے غیرقانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے ملزم فواد حسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 3 اگست 2018 کو گرفتاری پر عملدرآمد کیا گیا۔نیب کے مطابق ملزم کے اثاثہ جات میں صدر راولپنڈی میں 5 کنال رقبہ کا کمرشل پلاٹ شامل ہے جسکی موجودہ مالیت لگ بھگ 50 کروڑ ہے۔نیب کے مطابق ملزم فواد حسن فواد کے صدر میں موجود 3 ارب 85 کروڑ مالیت کے 15 منزلہ کمرشل پلازہ میں حصص ثابت ہوئے ہیں۔نیب لاہور کی جانب سے 12 اکتوبر 2018 کو ملزم کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کیا گیا تھا۔15 مارچ 2019 کو چیئرمین نیب کی جانب سے ریفرنس کی حتمی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں داخل کر دیا گیا۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی اختیار کردہ ’’احتساب سب کیلئے‘‘کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہیں۔تمام کرپشن کیسز میں میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر اصولی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ نیب  لاہور نے فواد حسن فواد کیخلاف دوسرا کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کر دیا ،ملزم کیخلاف دوسرا ریفرنس مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں داخل کیا گیا۔ ریفرنس میں ملزم کیخلاف 1 ارب 9 کروڑ مالیت کے غیرقانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔نیب لاہور کی جانب سے ملزم فواد حسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 3 اگست 2018 کو گرفتاری پر عملدرآمد کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…