پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزارت خارجہ میں کرپشن ہی کرپشن:من پسند سفارتخانوں کو زیادہ کوٹہ دینے کی آڑ میں اربوں کاسکینڈل منظر عام پر، جانتے ہیں کس کس ملک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں نے شراب منگوائی؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آ ن لائن ) وزارت خارجہ میں موجود چند افسران کے باعث اشیاء سپلائی کے سلسلے میں من پسند سفارتخانوں کو زیاد ہ کوٹہ دینے پر اربوں روپے کمانے کے میگا سکینڈل سے متعلق تحقیقاتی اداروں نے شوائد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ وزارت خارجہ میں پروٹوکول کے کرپٹ ڈی سی پی نے ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر مقررہ حد سے کئی

گنا تجاوز کرتے ہوئے ڈیوٹی فری کے کوٹہ جاری کیے جبکہ بعض سفارت خانوں کے جائز کوٹہ کو جاری کرنے میں تاخیر ی حربے کیے جارہے ہیں۔ پاکستان میں قائم بیرونی ممالک کے سفارتخانوں نے وزارت خارجہ کے ناروا سلوک کی وجہ سے شکایا ت کے انبار لگادیے۔آن لائن کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق وزارت خارجہ میں شعبہ پروٹوکول کے چند افسران نے کرپٹ مافیا کے ساتھ ملکر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مقررہ حد سے زائد کاغذات پر دستخط کرکے ملکی خزانے کو سالانہ کھربوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ذاتی پسند نا پسندیدگی کی بنیاد پر باقی سفارتخانوں کے کاغذات میں تاخیر ی حربے استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں قائم دیگر سفارتخانے مشکلات کاشکار ہوگئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے شعبہ پروٹوکو ل کے ضابطہ اخلا ق کے مطابق پاکستان میں تعینات بیرونی ممالک کے سفارتکاروں کو شراب سمیت دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء پر ہر سہ ماہی میں ایک مقررہ حدتک ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جاتا ہے اور جس پر پروٹوکول ونگ کے افسران اجازت نامہ جاری کرتے ہیں ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ رواں سال 7 مختلف کمپنیوںنے پاکستان میں قائم صومالیہ ، فلسطین، آزرباجان، تاجکستان، کینیا، میانیمار ، افغانستان، بنگلہ دیش، مالدیپ ، عراق، ویت نام کے سفارت خانوں کیلئے شراب سمیت دیگر گھریلواستعمال کی اشیاء کو درآمد کیا ۔

دستاویزات کے مطابق وزارت خارجہ نے تمام تر اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کوریا ،صومالیہ، آزربائی جان، ازبکستان، یوکرائن اور سمیت دیگر ممالک کو ایک سہ ماہی کے دوران غیر قانونی طور ایک سے زائد مرتبہ شراب اور دیگر اشیاء درآمد کرنے کے اجازت نامے جاری کیے ۔ وزارت خارجہ کے وضع کردہ قواعد وضوابط کے مطابق بیرونی ممالک کے سفارت خانوںمیں ہر سہ ماہی میں سفیر کیلئے 60لیٹر وسکی، فرسٹ سیکرٹری 30 لیٹر اور سیکنڈ سیکرٹری کیلئے15لیٹر وسکی کے ڈیوٹی فری پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

جبکہ بیئر کیلئے بالترتیب 360لیٹر، 240لیٹر،اور 180لیٹر بیئر کے پر مٹ جاری کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ وائن بالترتیب 36لیٹر ، اور فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری کو 18لیٹر وائن کے پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔اسی طرح سے اشیاء خوردنی اور دیگر اشیا ء کیلئے وزارت خارجہ ڈیوٹی فری کیلئے پرمٹ جاری کرتا ہے۔آن لائن کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے مقررہ حد سے تجاوز کرتے ہوئے کوٹہ جاری کیے گئے۔

افغانستان کو ستمبر کے دوران 12.888میٹرک ٹن بیورج اور اگست کے دوران 28ہزار میٹرک فوڈ ، فلسطین کیلئے ماہ اکتوبر میں 4.865میٹر ک ٹن فوڈ ، میانمار کو اکتوبر میں بیورج 9.756میٹرک ٹن ، جولائی میں 9.756میٹرک ٹن بیورج ، اور جولائی کے مہینے کے دوران 7.14 میٹرک ٹن فوڈ ، مالدیپ کو ستمبر 2.275میٹرک ٹن فوڈ، عراق کو ستمبر میں 5.645میٹرک ٹن ، بنگلہ دیش کو اگست کے مہینے میں 14.4میٹرک ٹن ، آزبائی جان کو اگست کے مہینے میں 12.399میٹرک ٹن بیورج ، کینیا کو ستمبر کے دوران 5.577میٹرک ٹن ، تاجکستان کو اپریل کے دوران 28میٹرک ٹن جبکہ صومالیہ کو مارچ میں 5.99میٹرک بیورج اور جنوری کے دوران 7.97میٹرک ٹن بیورج ڈیوٹی فری پرمٹ جاری کیے گئے ۔

اس کے علاوہ دیگر ممالک کے انکشافات بھی سامنے آرہے ہیں۔ اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت خارجہ نے سفارت خانوں کو سامان کی سپلائی کرنے والی چند من پسند کمپنیوں کو نوازتے ہوئے گلف پرائڈ انٹرنیشنل ، ڈیوائن انٹرنیشنل ، پریمیئرسٹور مینجمنٹ ، ایگل گلف انٹرنیشنل ، نہلا عبداللہ جنرل ٹریڈنگ ، ٹریوبیل مارکیٹنگ اینڈ ٹریڈنگ، رچمونڈ جنرل ٹریڈنگ، اور عبدالولے شپنگ سروسز نے ہزاروں کلو کاسامان درآمد کرکے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل صومالیہ کے سفارت کار سے لاکھوں ڈالر برآمد ہوئے تھے اس کے علاوہ شمالی کوریا کے سفارت کار کے گھر سے 450کاٹن کی شراب چوری ہونے کی شکایت کی تاہم بعد اس نے تحریری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن سے اپنی درخواست واپس لے لی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…