لاہور( اے ین این ) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ زاہد بخاری نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔حکومت کی جانب سے عوام پر ہر روز مہنگائی کانیا بم گرایا جا رہا ہے۔بجلی اور پیٹرول کے بعد اب گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 95روپے مہنگا ہوگیا۔
ملک بھر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1522روپے 65پیسے ہو گئی۔پی ٹی آئی حکومت کے دور میں گردشی قرضوں میں ہر روز ایک ارب 27 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافہ ہورہا ہے۔ دس ماہ میں مجموعی گردشی قرض ایک ہزار 409 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم لیوی پر اضافہ واپس لینے پر قوم سے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ حقیقت میں 12.12 روپے فی لیٹر پیٹرول اور 13.99 روپے فی لیٹر ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔