ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کو این آر او مانگتے،سنا اور دیکھا،مناظرے کیلئے تیار ہوں،ہار گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا،شیخ رشید کا دبنگ اعلان

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بچہ ہے، بچ کر کھیلے یہ نہ ہو کہ اس کی سیاسی موت واقع ہو جائے۔وزیرریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کائرہ، چانڈیو، اعتزاز جیسے اچھے لوگ بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون دونوں کو ضمانت کی ضرورت ہے، دو ماہ سے ایک ہی جگہ سوئی پھنسی ہے، انہیں اسپتال کی بیڈ شیٹ سے بو آتی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ کسی کے نٹ بولٹ دبئی میں، کسی کے لندن میں پڑے ہیں، انجن دھواں دے رہا ہے، یہاں کے مکینک انہیں پسند ہی نہیں آ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو این آراو مانگتے ہوئے نہیں سنا لیکن شہباز شریف کو میں نے این آر او مانگتے سنا اور دیکھا ہے،وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں،شہباز شریف نے اپنے لیے این آر او لیا یا نہیں، یہ نہیں جانتا،شہباز شریف نے خود کو نوازشریف کی سیاست سے دور کر رکھا ہے۔ شہباز شریف کے این آر او مانگنے کے معاملے پر مناظرہ بھی کرسکتا ہوں، ہار گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے پاس ڈیل اور ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں، چور، ڈاکو اور لٹیرے منہ چھپائے پھر رہے ہیں، یہ لوگ حکمران ہوں تو ٹارزن بنے پھرتے ہیں لیکن 4 دن بھی جیل میں نہیں رہ سکتے، نا انہیں پاکستان کی دوائیں پسند ہیں، نہ ڈاکٹر اور اسپتال۔ ان کا صرف ایک ہی مسئلہ ہے کہ انہیں ضمانت مل جائے۔ ان کا ایشو ہے کہ مال کمانا اور لندن جانا ہے، پیپلز پارٹی والے چاہتے ہیں ان کے سارے کیس سندھ میں لگیں جب کہ ن لیگ والے چاہتے ہیں ان کے کیس لاہور میں لگیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بختاور یا مریم کچھ بھی کہیں، میرے لیے مناسب نہیں کہ انہیں جواب دوں۔

پیپلز پارٹی میں اچھے لوگ بھی ہیں ، اعتزازاحسن اورلطیف کھوسہ نے بغیرفیس کے پاناما کیس کی تیاری میں میری مدد کی، بختاور میری بیٹی کی طرح ہے، اس کی بات کا جواب نہیں دوں گا، بلاول نے مجھ پر 2 مرتبہ حملے کیے اور دونوں مرتبہ میں نے معاف کیا لیکن تیسری دفعہ کے بعد گنجائش نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی مدرسوں کو پاکستان کا قلعہ سمجھتا ہوں، مجھے فخر ہے، میں جہاد پر یقین رکھتا ہوں، دہشت گردی کے سختی سے مخالف ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہیں،سانحہ کرائسٹ چرچ میں بہادری دکھانے والے پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم 30 مارچ کو لاہور سے نئی ٹرین کا افتتاح کریں گے، ہم چار نئی مال گاڑیاں بھی شروع کرنے جارہے ہیں، کمزور طبقے کے لیے ایک نئی اکانومی ٹرین شروع کرنے جارہے ہیں۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ ریلوے میں ریسرچ اینڈ پلاننگ سینٹر بنایا گیا ہے۔

چین، ایران اور کوریا کے تعاون سے بڑا ریلوے نیٹ ورک قائم کریں گے، کوشش ہے وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین میں ایم ایل ون معاہدے پر دستخط ہوں گے جب کہ ملک بھر میں ریلوے ٹریک کی تبدیلی کے لییٹینڈر جاری ہوچکے ہیں، ٹریک تبدیلی منصوبے میں ایک لاکھ افراد کو روزگار ملیگا، 26 مارچ سے پرانی ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کے لییٹینڈر دے رہیہیںِ۔شیخ رشید نے کہا کہ کہ درگئی سے کراچی ریلوے لنک جوڑنے جارہے ہیںِ۔

درگئی سے نوشہرہ، کوہاٹ ریلوے لنک بھی قائم کررہے ہیںِ، لاہور، فیصل آباد، سکھر، ملتان، حیدرآباد اور کراچی شٹل سروس شروع کررہے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ انجنوں میں ایل این جی کے استعمال کی کوشش کررہے ہیں، اس سے 9 ارب کی بچت ہوگی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جس اسٹیشن سے ہمیں 50یا 25 سواریاں بھی ملیں وہاں ٹرین رکے گی، راولپنڈی سے لاہور کے لیے سرسید ایکسپریس چلے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں ٹریک بدلنے کے لیے ٹینڈر لگادیے ہیں، چین سے ایم ایل ون کا معاہدہ ہوا تو کنٹریکٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ افراد کو روزگار مل سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…