جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

’’آپ کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دینگے‘‘عمران خان کا مدد کی اپیل کرنیوالی معمر خاتون سے رابطہ، بڑی خواہش فوراً پوری

datetime 18  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور احسن اقدام ، مدد کی اپیل کرتی معمر خاتون کی خواہش پوری کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے خاتون سے ویڈیو کال پر بات کی اور کہا کہ آپ کی ویڈیو دیکھی تو مجھے بہت دکھ ہوا۔ہم آپ کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔ خاتون نے پناہ گاہ منتقل ہونے سے انکار کیا اور کہا

کہ شوہر کی قبر یہیں پر ہے اس لیے رہنے کے لیے چھت بھی یہیں پر دی جائے۔وزیراعظم عمران خان نے نسیم بی بی کی خواہش کے مطابق سہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔بزرگ خاتون نے بھی مدد کی یقین دہانی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔یاد رہے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک بوڑھی خاتون عمران خان سے اپیل کر رہی ہے کہ اس کا میاں دنیا سے جا چکا ہے اور اس کے پاس رہنے کو جگہ نہیں ہے اس لیے وہ جنگل میں رہنے پر مجبور ہے، بوڑھی خاتون نے بتایا کہ میں دو بار سرکاری دفتر جا چکی ہوں لیکن اسکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی، خاتون نے کہا کہ عمران خان ہمارا بادشاہ ہے اس لیے میں اس سے کہہ رہی ہوں کہ میری مدد کرے، میں جنگل میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوں ، بوڑھی عورت نے کہا کہ میرے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں ہے میں جنگل میں رہ رہی ہوں لیکن میں یہاں چوری نہیں رہ رہی بلکہ جنگلات کے افسر سے اجازت لے کر رہ رہی ہوں۔خاتون نے وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو ووٹ دیا لیکن اب آپ غریبوں کا خیال نہیں کرتے، عورت نے ویڈیو میں کہا کہ ”عمران خان میری مدد کرو“۔سوشل میڈیا صارفین نے وزیر اعظم کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…