اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جے ایف 17تھنڈر کے بعد پاکستان نے ایک اور ’’شاہکار طیارہ‘‘تیار کرلیا

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جے ایف 17 تھنڈر کے بعد پاکستان نےایک اور طیارہ تیار کر لیا جسے جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے سپر مشاق طیاروں کا جدید ورژن تیار کرلیا ہے جو تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس طیارے کو اینٹی ٹینک میزائلوں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔ یہ طیارہ براق لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہوگا۔ اس طیارے میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والی

صلاحیت کو مزید بہتر کیا گیا ہے جبکہ پہلی مرتبہ اس طیارے کو جنگی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ چونکہ یہ طیارہ کم قیمت ہے اور اس کے آپریشنل اخراجات بھی کم ہیں، اس لیے اس طیارے کو خاص طور پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں استعمال کیا جا سکے گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی پاکستان اور چین نے جے ایف 17 تھنڈر کے جدید ترین ورژن ’’بلاک 3‘‘ کے ڈیزائن کو حتمی شکل دی تھی ،جس کے تحت جے ایف 17 تھنڈر اپ گریڈیشن کے بعد چوتھی نسل کے لڑاکا طیاروں سے بھی زیادہ جدید ہوجائے گا اور اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 16، ایف/اے 18 اور ایف 15،روس کے سخوئی 27 اور فرانس کے میراج 2000 جیسے مشہور لڑاکا طیاروں تک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کو بلاک 3 کا نام دیا گیا۔جے ایف 17 ’’بلاک 3‘‘ کا انجن زیادہ طاقتور ہوگا ۔ اس میں خاص قسم کے کم وزن لیکن مضبوط مادے استعمال کئے جائیں گے جو ایک طرف اس کا مجموعی وزن زیادہ بڑھنے نہیں دیں گے جبکہ دوسری جانب اسے دشمن ریڈار کی نظروں سے بچنے میں مدد بھی دیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان محدود وسائل ہونے کے باوجود تیزی سے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے معاملے میں اب خود کفیل ہوتا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…