منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سندھ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد،تحریک انصاف ،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 17  مارچ‬‮  2019

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئیں،تحریک انصاف ،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی طے کرلی۔،تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پیرصدرالدین شاہ راشدی کی زیر صدارت ان کی رہاش گاہ پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم کیوایم۔جی ڈی اے۔تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنماؤں فردوس شمیم نقوی۔ حسنین مراز۔محمدحیسن۔نصرت سحرعباسی۔نند کمارگھوکلانی۔سردار عبدالرحیم ودیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں سندھ اسمبلی میں مشترکہ طور پراپوزیشن کے معاملات پرمشاورت کی گئی،۔اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی اور قائمہ کمیٹی سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیرصدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ۔نیوزی لینڈ سانحے پرمذمت کرتے ہیں مسلمان جس خطے میں رہتے ہیں اللہ تعالی وہاں امن وسکون کرے۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا یے۔پیپلزپارٹی گیارہ سال کے بعد عوام سے رابطہ کرنے کیلئے نکل رہی ہے۔عوام کے ساتھ ہونے والی گیارہ سال کی زیادتیوں کا پیپلزپارٹی کو حساب دینا ہوگا۔ہمارے لوگوں کو لالچ دی جارہی ہے۔لٹیروں سے نجات دلا کردم لیں گے۔آج پیر کو سندھ اسمبلی میں اجلاس سے قبل مشاورت کریں گے تحریک انصاف کے رہنمااور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ۔نیوزی لینڈ سانحے پر افسوس ہے۔دنیا ایک گلوبل ولیج ہے۔۔ہمیں امن چاہیے۔چھ جنوری سے لیکر اب تک سندھ اسمبلی چلائی جارہی ہے جیسے گھر کی لونڈی ہو۔اسپیکراسمبلی صاحب سے کہہ دیں کہ اپنی بی ایم ڈبلیوسنبھال کررکھیں۔بھائی پپو میاں بیانات سے کام لے رہے ہیں۔۔پانامہ میں تو صرف اقامہ کا زکر تھا لیکن اب پیپلزپارٹی کا پاجامہ کا زکر آنے والا ہے۔ہمیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں دو ہمارا حق ہے۔۔انہوں نے کہا کہ گردن میں سریے نکالے جائیں گے۔۔آج پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے بعد اپنا لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن اسمبلی محمدحسین نے کہا کہ ہمارا متفق ایجنڈا یے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت سے عوام کو چھٹکارہ دلایا جائے دس سال پہلے جو مشکالات تھیں وہ آج مزید بڑھ گئی۔پیپلزپارٹی کی حکومت ملکی خزانے کو لوٹنے کیلیے کام کررہی ہے۔۔اپوزیشن اپنے کردار میں مضبوط ہے۔عوامی مسائل کوحل کروانے کے ہم ذمہ دار ہیں۔۔ہم سندھ کے عوام کا مقدمہ سندھ اسمبلی میں لڑتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…