اسلام آباد ( آن لائن ) مریم نواز کی جانب سے بھیجے جانے والے مبینہ خط سے متعلق خبریں، امریکی سفارتخانے کا موقف بھی سامنے آگیا، امریکی سفارتخانے کے ترجمان رچر ڈ سلینری نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کو سابق وزیر اعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کی جانب سے کوئی خط
موصول نہیں ہوا، انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر کو کسی قسم کا خط نہیں لکھا گیا ہے۔ رچر ڈ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبروں کو رد کرچکے ہیں ۔ میرے نام اور دستخط کے ساتھ جھوٹا خط سوشل میڈیا پر ہے ۔