گور نر ہاؤس کیلئے’’ بزنس پلان‘‘تیار کر لیا گیا ،اب اس تاریخی عمارت میں کیا کچھ کیاجاسکے گا؟ تفصیلات جاری

17  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ گور نر ہاؤس کیلئے’’ بزنس پلان‘‘تیار کر لیا ہے جسکے تحت تجارتی تنظیموں سمیت مختلف شعبوں کو گور نر ہاؤس میں تقریبات کی سہولت بھی دی جائیگی ‘ نیوزی لینڈ میں ہونیوالی دہشت گردی سے دنیا سمجھ چکی ہے کہ دہشت گردی کا اسلام سمیت کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور دہشت گردی کے خلاف سب کو متحد ہو ناپڑیگا ‘

بھارتی جاسوس ڈرون کو گرا کر پاکستان نے دنیا کے سامنے ایک بار پھر بھارت کے عزائم کو بے نقاب کردیا ہے ‘وفاقی اور پنجاب حکومت زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں اگر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے اس کیلئے زراعت کے شعبے اور کسان کو مضبوط کر نا ضروری ہے۔ وہ اتوار کے روز پی سی ہوٹل لاہور میں دی ایج گروپ کے زیر اہتمام ’’ایگری کلچر ‘‘کانفر نس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری ‘صوبائی وزیر رزاعت نعمان لنگڑ یا ل ‘دی ایج گروپ کے چےئر مین مہر آصف ارشد ‘رکن پنجاب اسمبلی ندیم قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قر بانیں پاکستانی افواج سمیت ہماری دیگر سیکورٹی فورسز اور عوام نے دیں ہیں پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانیں قر بان کر نیوالوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا بھر میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور نیوزی لینڈ میں ہونیوالی دہشت گردی انسانیت کا قتل عام ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں بر ابر کے شر یک ہیں یہ بات خوش آئند ہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں کی جانیوالی دہشت گر دی کی پوری دنیا مذمت کررہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف سب متحد نظر آتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دنیا بھر میں تاریخی مقامات کے حوالے سے بزنس پلان موجود ہوتے ہیں اور اب گور نر ہاؤس لاہورکیلئے بھی ہم نے ایک بزنس پلان تیار کر لیا ہے جس میں نہ صرف مختلف شعبوں کوگور نر ہاؤس میں تقریبات کی اجازت ہوگی بلکہ گور نر ہاؤس کے رہائشی کمرے بھی لوگوں کیلئے کھولنے سمیت دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آنیوالے دنوں میں اس بزنس پلان کی باقاعدہ منظوری دیدی جائیگی ۔

تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت شعبہ زراعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس ضمن میں پر ائیوٹ سیکٹر کی تجاویز پر عملددرآمد کو یقینی بنا کر کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ہر ایسے اقدام کا خیر مقدم کر یں گی جس سے ہمارے ملک کا کاشتکار خوشحال اور ملکی زرعی خود کفالت کی منزل آسان ہوگی ۔انہوں کے جعلی زرعی ادویات کے خاتمے اور کسانوں کو سستا اور معیاری بیج فراہم کر نے کیلئے حکومت تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جعلی زرعی ادویات اور بیج فراہم کر نیوالوں کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…