ہنگو( آن لائن )خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ہنگو پولیس کے مطابق کرم سکاؤٹس کے قافلہ ہنگو بائی پاس روڈ سے گزر رہا تھا کہ اس دوران سڑک کنارے بجلی پول کے ساتھ نامعلوم شرپسندوں کی طرف سے نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔جسکے باعث دھماکہ میں فورسز کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اہلکار محفوظ رہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کے
بعد فورسز، پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا بم ڈسپوزل یونٹ حکام کے نے بتایا کہ دھماکہ میں 5 کلو گرام بارودی مواد اور آئرن کنٹینر کے بال بیئرنگز استعمال کئے گئے ہیں۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔