منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانیوں کاعمران خان کی حکومت پر بھرپور اعتمادکا اظہار پی ٹی آئی کی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم ،سروے کے انتہائی حیران کن نتائج

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستانیوں کے انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوں (آئی آر آئی) سینٹر برائے انسائٹس ان سروے ریسرچ نے انکشاف کیا ہے کہ نئی حکومت اور 2018 کے عام انتخابات پر عوام اعتماد بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سروے کا حصہ بننے والے 57 فیصد افراد میں سے 17 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ اب تک حکومت بہترین کام کر رہی ہے۔

40 فیصد نے کہا کہ بہتر کام کر رہی ہے، مشترکہ طور پر 56 فیصد افراد نے حکومت کو ’منظور‘ کیا۔سروے کا حصہ بننے والے 40 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کو انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے ایک یا دو سال دینے کو تیار ہیں۔ایک سال کا وقت دینے والے افراد 40 فیصد میں سے 26 فیصد تھی جبکہ 2 سال کا وقت دینے کا 14 فیصد عوام نے کہا۔آئی آر آئی کے علاقائی ڈائریکٹر برائے ایشیا جوہانا کاؤ کا کہنا تھا کہ ’سروے میں تجویز دی گئی ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو اس کی معاشی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت سے جانچا جائیگا۔پاکستان کے سب سے اہم مسئلے کے حوالے سے سوال پر 39 فیصد افراد کا جواب افراط زر تھا جس کے بعد 18 فیصد نے غربت اور 15 فیصد نے بے روزگاری بتائی۔سروے کا حصہ بننے والے افراد میں 77 فیصد افراد جن کی عمر 18 سے 35 سال تھی، کے مطابق پاکستان میں نوجوانوں کے لیے روزگار کی کمی سب سے اہم مسئلہ ہے۔سروے میں یہ بھی بھی سامنے آیا کہ عوام کو 2018 کے عام انتخابات پر اعتماد ہے۔84 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ نتائج ’بہترین‘ تھے، 46 فیصد کا کہنا تھا کہ ’کچھ بہتر‘ تھے۔83 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ مشترکہ طور پر 83 فیصد میں سے 50 فیصد کا کہنا تھا کہ انتخابات ’مکمل صاف و شفاف‘ تھے جبکہ 33 فیصد کا کہنا تھا کہ ’کچھ صاف و شفاف‘ تھے۔

جوہانا کاؤ کا کہنا تھا کہ ’خراب معاشی صورتحال پاکستانیوں میں بے چینی کا سبب ہے، جبکہ معاشی چیلنجز کے علاوہ نئی حکومت اور وزیر اعظم پر بہت اعتماد کیا جارہا ہے، پاکستانی نئی حکومت کو اپنے انتخابی مہم کے وعدے پورے کرنے کے لیے وقت دینا چاہتے ہیں جس کے لیے سخت معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ مشکلات کا شکار ملک کی معیشت بحال ہوسکے۔سروے کو سینٹر فور انسائٹس ان سروے ریسرچ کی جانب سے کیا گیا۔سروے کے لیے جمع کی گئی معلومات یکم نومبر سے 22 نومبر 2018 کے درمیان گھروں میں جاکر، انٹرویوز کے ذریعے جمع کی گئی تھیں۔3 ہزار 991 افراد اس سروے کا حصہ بنے تھے جن کی عمر 18 سال سے زیادہ تھی جو قومی سطح پر ووٹ ڈالنے کی عمر ہے۔اس سروے میں غلطی کی شرح 1.6 فیصد تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…