ابھینندن کی ہتھکڑی لگی تصویر وائرل ہونے پراسی شام اجیت دووال کی آئی ایس آئی چیف کو ٹیلی فون پر دھمکیاں ،عاصم منیر نےپھر ایساکیا جواب دیا کہ بھارتی قومی سلامتی مشیر کی بولتی بند ہوگئی؟تہلکہ خیز انکشافات

17  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پرہیں ،بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدی خلاف ورزی کے بعد اسلام آباد کے بھرپور ردعمل نے مودی سرکار کے اوسان خطا کر دئیے،موجودہ کشیدگی کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو میزائل حملوں کی دھمکیاں بھی دے دی تھیں۔

لیکن اس نئی جنگ کا بھرپور خطرہ امریکا کی مداخلت کے بعد ٹلا تھا۔جرمن ویب سائٹ ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق روئٹرز نے اس کشیدہ صورت حال سے باخبر کم از کم 5انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ جس روز پاکستانی حکام نے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تھا اور اس کی آنکھوں پر بندھی پٹی اور ہتھکڑیوں والی تصویر بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، اسی شام بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال نے ایک ’’محفوظ‘‘ ٹیلی فون لائن پر پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ عاصم منیر سے بات بھی کی تھی۔اس گفتگو کی تفصیلات سے آگاہ مغربی سفارتی اور بھارتی حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اجیت دووال نے عاصم منیر کو بتا دیا تھا کہ بھارت اپنی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے تحت پاکستان میں ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں سے باز نہیں آئے گا، جو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح کارروائیاں کرتے ہیں۔ اس دوران دووال نے آئی ایس آئی کے سربراہ کو یہ بھی کہا تھا کہ بھارت کی یہ جنگ صرف ان عسکریت پسند گروپوں کے خلاف ہے، جو پاکستانی سرزمین سے بھارت پر حملوں کی وجہ بنتے ہیں۔

چند مغربی سفارتی ذرائع کے علاوہ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کے خواہش مند ایک پاکستانی وزیر نے بھی اس امر کی تصدیق کی کہ اجیت دووال اور آئی ایس آئی کے سربراہ کے مابین گفتگو میں نئی دہلی کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ بھارت کم ازکم بھی پاکستان میں چھ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔روئٹرز کے مطابق اس پر آئی ایس آئی کے سربراہ عاصم منیر نے نہ صرف اجیت دووال کو ایسے کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی بلکہ ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا تھا ’’اگر آپ ایک میزائل فائر کریں گے، تو ہم تین کریں گے۔ بھارت نے اگر کچھ بھی کیا، تو اس پر پاکستان کی طرف سے جواب تین گنا ہو گا۔‘‘واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک بھارتی جاسوس ڈرون پاکستان میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنا دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…