لاہور( آن لائن )کرتار پورراہداری پاک بھارت مذاکرات مین چند نکات پر اختلافات برقرار، روزانہ کی بنیاد پر سکھ یاتریوں کی تعداد اور ٹرانسپوریشن کے مسائل پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرتار پور راہداری کے حوالے سے ہونے والے پاک بھارت مذاکرات میں چند نکات پر اختلاف ہے ان نکات میں پہلا نکتہ سکھ یاتریوں کی تعداد ہے۔ بھارت روزانہ کی بنیاد پر 5000سکھ یاتریوں
پر بضد ہے جبکہ پاکستان نے 500سکھ یاتریوں کی روزانہ کرتار پور آمد کی پیش کش کی ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں یاتریوں کی آمد پر انتظامات میں دشواریاں ہوسکتی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوسرا معاملہ ٹرانسپورٹیشن کا ہے پاکستان کا موقف ہے کہ سکھ یاتری بسوں میں کرتار پور آسکتے ہیں جبکہ بھارت چاہتاہے کہ یاتری پیدل کرتار پور جائیں۔