اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

12 ارب ڈالر قرض کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف میں حتمی مذاکرات ،حکومت کا کڑی شرائط پر عملدرآمد کافیصلہ

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کے درمیان 12 ارب ڈالر کے قرض کے لیے حتمی مذاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر کے قرض کے لیے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف کے نئے چیف مشن کیساتھ حالیہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد بھی جاری ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کو نیا پروگرام دینے کیلئے لچک دکھائی ہے اور اس کے تحفظات بھی کم ہوئے ہیں۔12 ارب ڈالر

کے پروگرام کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی مذاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہوں گے، اس عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن برائے پاکستان کے نئے سربراہ ارنیسٹو رامریز ریگو کی سربراہی میں وفد 26 مارچ کو پاکستان آئے گا۔ موجودہ سیکریٹری خزانہ عارف احمد اگلے ہفتے ریٹائر ہورہے ہیں ، اس لئے آئی ایم ایف جائزہ مشن سے تکنیکی سطع کے مذاکرات نئے تعینات ہونے والے سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں ہوں گے۔ آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ ماہ کے پہلے عشرے پروگرام فائنل ہونے کی توقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…