بیوی کی اخلاق باختہ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والا پولیس افسر گرفتار،شرمناک انکشافات

16  مارچ‬‮  2019

لاہور(آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر بیوی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والے پولیس کے اعلی افسر جنید ارشد کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزم جنید ارشد ایف آئی اے کو کافی عرصے سے مطلوب تھا مگر ایف آئی اے اسے گرفتار نہیں کر پا رہی تھی اسی بنا پر ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے کا انعام مقرر کردیا گیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جنید ارشد پر الزام ہے کہ

اس نے اپنی بیگم کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں۔ جنید ارشد کی بیوی اور بیٹی کی درخواست پر ایف آئی اے نے اس کیخلاف گزشتہ برس مقدمہ بھی درج کیا اور کیس کی سماعت کے دوران احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا ،جس پر عدالت نے اس کی ضمانت بھی منسوخ کر دی تھی، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ جنید ارشد پر جب مقدمہ درج ہوا وہ اس وقت ڈی آئی جی گلگت بلتستان کے عہدے پر فائز تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…