کراچی( آن لائن) سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہا ہے کہ آصف زرداری کیخلاف ایف آئی آرمنی لانڈرنگ کے تحت ہے، منی لانڈرنگ سے قومی خزانے کونقصان نہیں پہنچا،یہ پرائیویٹ لوگوں کامعاملہ ہے، اس لئے نیب قوانین لاگونہیں ہوتے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان فاروق نائیک نے کہا کہ ہماراموقف ہے کہ مقدمے میں نیب قوانین لاگونہیں ہوتے، فیصلے میں
یہ واضح ہے سپریم کورٹ کی ہدایت پرمقدمہ منتقل ہوا، طے ہونا باقی ہے مقدمہ نیب کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ عبوری ضمانت کے حلف نامہ بنا لئے ہیں، موکل سے مشاورت کرکے درخواستیں فائل کریں گے ، ہائیکورٹ سے استدعا کی بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بینکنگ کورٹ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ مقدمہ منتقل کرے۔