لاہور (این این آئی) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت، جے آئی ٹی نے پیر کو سابق وزیر اعلی شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرلیاجبکہ سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔شہبازشریف کی جانب سے جے آئی ٹی کو اپنا تحریری بیان بھجوایا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے تحریری بیان بھجوانے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اس لئے جے آئی ٹی نے ان کو دوبارہ پیر کو طلب کرلیا ہے ۔ادھر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم
کو محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت دے دی۔ سانحہ ماڈل ٹان پر 4 جنوری 2019 کو نئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے مختلف پہلوں سے تحقیقات کیں اور ملزمان کے بیانات قلمبند کئے جبکہ نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے عدالت سے اجازت لی اور پھر محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات اور بیان قلمبند کرنے کی اجازت دیدی ہے۔