پشاور(آن لائن)نیشنل ایکشن پلان کے تحت پشاور صدر میں جماعت الدعوۃ کے مدرسے کو محکمہ اوقاف نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں مجموعی طور پر تیس سے زائد مقامات کو محکمہ اوقاف نے اپنی تحویل میں لیا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد پشاور کینٹ میں موجود جامع مسجد و تعلیم القرآن مدرسہ کو محکمہ اوقاف نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اوراس پر باقاعدہ طور پر بورڈ بھی آویزاں کر دیا ہے جس پر لکھا گیا ہے کہ
مدرسہ کو محکمہ اوقاف نے اپنے تحویل میں لے لیا ہے ۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں شیڈول فورتھ میں شامل افراد کی نگرانی بھی مزید سخت کی گئی ہے چار ہزار سے زائد افراد کے اکاونٹس کو منجمند کیا جا چکا ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کاروائیاں ہو رہی ہیں اور ایف آئی اے نے گزشتہ روز 9ارب روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن میں اہم ملزم کو بھی گرفتار کیاتھا خیبر پختونخوا میں غیر قانونی ٹرانزایکشن کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے