لاہور (آن لائن) پنجاب اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کا معاملہ پر حکومتی عہدیدار کلیئرنس کے لئے سب یوٹرن لینے لگے ، نیا پنڈورا باکس کھل گیا ۔وزیراعظم کی ناراضگی کے بعد وزیراعلی ٰ نے کئی معاملات پر لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ افس نے بل سے متعلق تمام معاملات پر وزیر اعظم آفس کو آگاہ کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے پہلے مسودہ دیکھا، کچھ ترامیم کروائیں ، پھر منظوری دی۔ وزیراعظم کی ناراضگی کے بعد وزیراعلیٰ مکر گئے،
پھر ملبہ اتحادیوں پر ڈال دیا۔ پنجاب اسمبلی حکام کے مطابق اسمبلی سے پاس کروایا جانے والا بل میں وزیراعلیٰ کی مراعات کی منظوری ہوئی ۔معاملہ میڈیا پر آیا ، وفاق سے ناراضگی کے بیانات آئے تو حکومت نے اسمبلی سے پاس مسودہ ہی تبدیل کرڈالا ۔ ترجمان وزیراعلی شہبازگل کا دعویٰ ہے کہ وزیراعلیٰ سے متعلق مراعات کی منظوری اسمبلی سے نہیں ہوئی۔حکومت اراکین اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات کا بل اسمبلی میں دوبارہ لانے سے گریز کرنے لگی