جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

ایف ٹی ایف کی کڑی شرائط، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے متحرک،ہر قسم کی ترسیلات سمیت انعامی بانڈز کے بارے میں بھی بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 16  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد ( آن لائن )ایف ٹی ایف کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے حکومت پاکستان ٹیلی کام سیکٹر کے لیے نئے رولز بنائے گی۔ موبائل فون اور پاکستان پوسٹ کی ترسیلات کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا ایشیا پیسفک گروپ 25 مارچ کو پاکستان آئیگا۔ وفد کو ٹیلی کام سیکٹر اور پاکستان پوسٹ سے کی جانے والی ترسیلات کا ریکارڈ رکھنے کے لیے رولز سے آگاہ کیا جائے گا۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ

ٹیلی کام سیکٹر سے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک مرتب کرے گا جبکہ پاکستان پوسٹ کی ترسیلات کا ریکارڈ بھی اسٹیٹ بینک کو فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انعامی بانڈ کا ریکارڈ رکھنے کے لیے بھی رولز کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ رولز سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ انعامی بانڈ کس کی ملکیت ہیں اور کیسے خریدے گئے۔ واضح رہے کہ ترسیلات کا مکمل ڈیٹا نہ رکھنے پر اسٹیٹ بنک نے بنکوں کو 40 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…