اسلام آباد( آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے نیوزی لینڈ دہشت گرد حملے کے لواحقین کو ویزے کیلئے سہولیات مہیا کرنے کا ا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید و زخمی ہونیوالوں کے لواحقین نیوزی لینڈ میں پاکستانی اعزازی قونصل جنرل معین فدا سے رابطہ کریں، لواحقین کی سہولت کیلئے واٹس اپ نمبر اور ویب سائٹ ایڈریس بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے
نیوزیلینڈ میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو ویزے کی فوری سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان نیوزیلینڈ کیلئے وزٹ ویزا اپلائی کرسکتے ہیں۔متاثرین ویب سائٹ کے ذریعے درخواست بجھوائیں ، ویزے کے حصول میںآسانی کے لئے اہل خانہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل معین فدا سے واٹس اپ نمبر +923428200200پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔